کون سی ڈیل، کیسے بوٹ، کیسا غیر ملکی فرار آج الیکشن کروا کر دیکھ لیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو کھلا چیلنج دے ڈالا


لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا پنجاب حکومت کوجلد از جلد بلدیاتی الیکشن کرانے کا چیلنج۔ بلدیاتی الیکشن میںتحریک انصاف کو آٹے چینی کا بھائو معلوم ہو جائے۔ پنجاب اور وفاق میں الگ الگ فارڈ بلاک بن چکے ہیں۔پنجاب حکومت کو جلد معلوم ہو جائے گاپنجاب کے عوام ان سے کتنا تنگ آچکے ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں عوام

ان کا جو حشر کرینگے وہ تاریخی ہو گا۔آٹھ اور چار سیٹیوں پر بننے والی حکومت کے وزیر وں بڑے بول زیب نہیں دیتے۔ہمارے پنجرے اور پرندے چیک کرنے والے اپنے پرندوں پر غور کریں۔حکومتی پرندے کب سے پرواز کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔عظمیٰ زاہد بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہاحکومت کے اتحادی ہی ان کی کرسیاں کھنچنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔پنجاب اور وفاق میں الگ الگ فارڈ بلاک بن چکے ہیں۔کے پی اور بلوچستان میں جو ہورہا ہے وہ حکومت کے سامنے ہیں۔پنجاب میں عمران خان خود ناراض ارکان کی منتیں کرنے آئے ہیں۔آئندہ الیکشن میں کو شخص تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑے گا۔تحریک انصاف میں جس ذلت اور رسوائی کا سامنا حکومتی ارکان کو کرنا پڑ رہا ہے اس کا ہمیں اندازہ ہے۔مسلم لیگ (ن) کو ناراض حکومتی ارکان سے مکمل ہمدردی ہیتحریک انصاف کی اب نہ حکومت بچ رہی اور نہ پارٹی بچ رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us