محمد علی جناح جیت رہے ہیں بھارتی سیاستدان کے اعتراف نے ایک سو تیس کروڑ بھارتیوں پر سکتہ طاری کر دیا


نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما شسی تھرور نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ابھی بھی جیت رہے ہیں ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ پر متنازعہ ریمارکس بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شسی تھرور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ محمد علی جناح جیت گئے بلکہ وہ ابھی بھی جیت رہے ہیں ۔ انہوں نے

کہاکہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ این بی آر اور این آر سی کو لیڈ کرے گا تو یہ محمد علی جناح کے دو قومی نظریے کے خطوط پر مبنی استوار ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو آپ یہ کہہ سکیں گے کہ جناح کا نظریہ مکمل ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کے لاگو ہونے سے جناح کے اس نظریے کو تقویت ملے گی کہ مسلمان ایک علیحدہ ملک کے مستحق ہیں کیونکہ ہندو مسلمانوں کے حق میں نہیں ہو سکتے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us