وزیراعظم عمران خان کس تاریخ کو ملائیشیا جا رہے ہیں اعلان ہو گیا


اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا ملائیشیا کا دو روزہ سرکاری دورے کا شیڈول طے پا گیا ۔ وزیر اعظم 3 فروری کو سرکاری دورے پر ملائیشیا جائیں گے ۔ وزیر اعظم اپنے دو روزہ سرکاری دویرے میں ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی شامل ہو گا ۔ پاکستان اور ملائیشیا کے

درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے جس میں دوطرفہ تعلقات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us