عوام کے ٹیکس پر بنائی جانےوالی سیکیورٹی فورسز کی سرکاری گاڑیاں کون استعمال کر کے موجیں اڑانے لگا ، سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی


لاہور(این این آئی)ڈولفن فورس کی موٹر سائیکل پر اہلکاروں کے عزیز و اقارب گھومنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کی موٹرسائیکل پر بیٹھے نوجوان لڑکا اور لڑکی اہلکار نہیں نامعلوم ہیں، نوجوان جوڑے کا ڈولفن اسکواڈ سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس

لے کر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کم عمر لڑکے پولیس موبائل میں گھوم رہے تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔لڑکوں کے زیر استعمال موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور کی نکلی، حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اصغر مسعود کومعطل کردیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us