بڑھتی سردی کو بریک لگ گئی، سورج کرنیں بکھیرنے لگا


لا ہور (نیوز ڈیسک ) بڑھتی سردی کو بریک لگ گئی، سورج کرنیں بکھیرنے لگا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ شہر لاہور میں دوروز بعد بارش کا امکان ہے۔دسمبر کے اختتام اور جنوری کے آغاز پر سردیوں نے جو اپنا رنگ جمایا تو ہرچیزہی جم

کررہ گئی ۔ بھرپورکوشش کے باوجود سورج کی بھی سردی کے سامنے ایک نہ چلی، کافی دنوں کے بعد اب جو سورج کو موقع ملا ہے تو فضا میں عجیب سا سرور محسوس ہورہا ہے۔ سرد موسم کے دوران نرم گرم سی دھوپ سے بھرپورلطف نہ اُٹھایا جانا کفران نعمت ہی قرار دیا جاسکتا ہے تو پھر کون ہے جو اِس سے اپنے اپنےانداز میں لطف اُٹھانے سے پیچھے رہے گا۔محکمہ موسمیات کی طرف سےنوید سنائی گئی ہے کہ آئندہ کم از کم چار سے پانچ روز تک موسم کی یہی خوشگوار صورت حال برقرار رہے گی۔ 28جنوری سے بارشوں کے ایک سلسلے کی پیش گوئی تو کی گئی ہے لیکن تب تک سردیوں کی دھوپ کا یہ حسین چہرہ دکھائی دیتا رہے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us