پوری دنیا کو عمران خان پسند مگر عمران خان کو کونسا نوجوان کرکٹر پسند ہے ؟ نام جان کر پاکستانی بھی داد دینے پر مجبور


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پوری دنیا کو عمران خان پسند مگر عمران خان کو کونسا نوجوان کرکٹر پسند ہے ؟ نام جان کر پاکستانی بھی داد دینے پر مجبور ۔۔۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انگلینڈ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکا ٹائٹل جتوانے والے بین سٹوکس کو زبردست اور شاندار کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان سے غیر

Advertisement

ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران بین سٹوکس کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ وہ ان کے بارے میں کیا کہیں گے۔
عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہ اعتراف کروں گا کہ ان دنوں مشکل سے ہی کرکٹ دیکھی کیونکہ جس طرح کے مسائل اور معاملات درپیش ہیں ان کے باعث میں واقعی کرکٹ نہیں دیکھ سکا لیکن بین سٹوکس بہت بڑے کرکٹر ہیں‘‘۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بین سٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ہیں جنہیں حال ہی میں بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے جب کہ انہیں کچھ روز قبل آئی سی سی پلیئر آف

دی ائیر قرار دے کر سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی سے بھی نوازا گیا تھا۔ 28 سالہ بین سٹوکس نے گزشتہ سال ایشیز سیریز کے دوران لیڈز ٹیسٹ میں شاندار 135 رنز سکورکرکے انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین کامیابی بھی دلائی تھی-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us