ٹرمپ کا دورہ پاکستان، امریکی صدر کب اور کس مقصد کیلئے پاکستان آئیں گے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں لاہور(نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ کیا گیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس بات میں خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ایسی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی تھی کہ وہ پاکستان کا دورہ کب کریں گے۔صحافی سمیع ابراہیم کی جانب سے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان دورہ آنے والے مہینے میں ممکن ہے اور شاید تب ہی وہ پاکستان کا دورہ کریں۔بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاملات حتمیٰ صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں جس کے بعد ایک معاہدہ ہونے کے امکان ہیں اور اگر ایسا ہوا تو امریکی صدر کی جانب سے اگلے ماہ افغانستان کا دورہ کیا جائے گا جس کے بعدممکن ہے کہ وہ پاکستان کا بھی دورہ کریں۔واضح رہے کہ آج کل امریکہ کی جانب سے پاکستان سے بہتر تعلقات بنانے کے کی کوشش کی جا رہی اور پاکستان کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ چین کے ساتھ سی پیک کے معاملے پر پیچھے ہٹ جائے۔اس کے متبادل امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان سی پیک سے پیچھے ہٹ جاتا ہے تو ہم پاکستان کے انرجی سیکٹر میں کام کریں گے۔گزشتہ روز سمیع ابراہم کی جانب سے ہی اپنی ایک اور ویڈیو کہا گیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو سبز خواب دکھائے گئے ہیں ۔امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان بھی چائنہ کے خلاف امریکا اور بھارت کے گروپ شامل ہو جائے۔پاکستان امریکا کا ساتھی بن جائے۔ جس کے بعد پاکستان کے بیشتر مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔ امریکا کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی پاکستان کو چھوٹ دلا دی جائے گی۔دوسرا امریکا انرجی سیکٹر میں کام کرنے کو تیار ہو جائے گا۔ امریکا بدلے میں شیل گیس کے منصوبے لگانے کو تیار ہے۔ اسی معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمت کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور امید ہے کہ اگلے ماہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد وہ پاکستان کا بھی دورہ کریں۔


شلاہور(نیوز ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ کیا گیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس بات میں خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ایسی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی تھی کہ وہ پاکستان کا دورہ کب کریں گے۔صحافی سمیع ابراہیم کی جانب سے اپنی یوٹیوب

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان دورہ آنے والے مہینے میں ممکن ہے اور شاید تب ہی وہ پاکستان کا دورہ کریں۔بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاملات حتمیٰ صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں جس کے بعد ایک معاہدہ ہونے کے امکان ہیں اور اگر ایسا ہوا تو امریکی صدر کی جانب سے اگلے ماہ افغانستان کا دورہ کیا جائے گا جس کے بعدممکن ہے کہ وہ پاکستان کا بھی دورہ کریں۔واضح رہے کہ آج کل امریکہ کی جانب سے پاکستان سے بہتر تعلقات بنانے کے کی کوشش کی جا رہی اور پاکستان کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ چین کے ساتھ سی پیک کے معاملے پر پیچھے ہٹ جائے۔اس کے متبادل امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان سی پیک سے پیچھے ہٹ جاتا ہے تو ہم پاکستان کے انرجی سیکٹر میں کام کریں گے۔گزشتہ روز سمیع ابراہم کی جانب سے ہی اپنی ایک اور ویڈیو کہا گیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو سبز خواب دکھائے گئے ہیں ۔امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان بھی چائنہ کے خلاف امریکا اور

بھارت کے گروپ شامل ہو جائے۔پاکستان امریکا کا ساتھی بن جائے۔ جس کے بعد پاکستان کے بیشتر مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔ امریکا کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی پاکستان کو چھوٹ دلا دی جائے گی۔دوسرا امریکا انرجی سیکٹر میں کام کرنے کو تیار ہو جائے گا۔ امریکا بدلے میں شیل گیس کے منصوبے لگانے کو تیار ہے۔ اسی معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمت کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور امید ہے کہ اگلے ماہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد وہ پاکستان کا بھی دورہ کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us