سینئر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری 28جنوری کو ایف آئی اے اسلام آباد آفس میں طلب


لاہور (آن لائن) ایف آئی اے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے نے 28 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ (ن) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو سابق جج ارشد ملک کے خلاف پریس کانفرنس میں دکھائی جانیوالی ویڈیو کی تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری سے 28 جنوری کو ویڈیو کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید اور عطا اللہ تارڑ بھی ایف

آئی اے لاہور کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us