پاور ہٹنگ کی بدولت ویمن ٹیم میں شامل ہونے والی عائشہ نسیم بے مثال خوبیوں کی حامل


پشاور(آن لائن)جارحانہ کھیل اور اپنی پاور ہٹنگ کی وجہ سے پاکستان ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والی ایبٹ آباد کی پندرہ سالہ عائشہ نسیم کرکٹ کے علاوہ فٹبال، اتھلیٹکس،ووشو ،جوڈو اور دیگر کھیلوں میں بھی ملکی اور انٹرنیشنل سطحٖٖ پرانتہائی کم عمری میں اپنی مہارت کا بھرپور لوہا منواء کر ان کھیلوں میں بھی لاتعداد میڈلز اپنے نام کر

چکی ہیں آسٹریلیا میںآئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی وویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں سب سے کم عمر کھلاڑی کی حیثیت سے نمائندگی کا اعزاز پانے والی پاور ہٹر عائشہ نسیم قومی ٹیم میں شمولیت سے پہلے پاکستان اے کرکٹ ٹیم کی جانب سے سری لنکا میںایشاء کپ میں نمائندگی کے علاوہ انڈر 18قومی کرکٹ وویمنز مقابلوں میںویسٹرن واریرز کی کپتان کی حیثیت سے چمپین شپ جیتنے اور فائنل سمیت مختلف میچز میںپلیرز آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ حالیہ ٹی ٹونٹی خواتین مقابلوں میں جارحانہ سٹروکس کی بدولت سلیکٹرزاور ٹیم مینجمنٹ کی توجہ حاصل کرنے میں سرخرو رہیں حالانکہ پانچ سے چھ ماہ قبل خواتین کی سنیر کرکٹ ٹیم کے ایبٹ آباد میں منعْدہ کیمپ کی شریک کھلاڑیوں میںانکا نام تک شامل نہیں تھا اس کے باوجود وہ اپنی بھرپور ،محنت لگن اورآگے بڑھنے کے جنون اور اپنے عمدہ جارحانہ کھیل اور پاور فل ہٹنگ سمیت شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے وہ آسٹریلیاء کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹوانے میں سرخرو رہیں، عائشہ نسیم نے کرکٹ کے علاوہ پاکستان کی قومی انڈر 16فٹبال ٹیم کی بھوٹان اور منگولیاء میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں بحثیت گول کیپرنمائندگی کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا ہے اسکے علاوہ

انتہائی کم عمری میں ہی بین الصوبائی قومی ووشو مقابلوں کی 65 کلو گرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں اسی طرح اتھلیٹکس کے کل پاکستان انٹر بورڈز مقابلوں میں ڈسکس تھرو میں سونے،شارٹ پٹ میں چاندی اور جیولن تھرو میں کانسی کے تمغے اپنے نام کر چکی ہیں اسکے علاوہ جوڈو میں ہزارہ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 23 مقابلوں میں بھی سونے کا تمغہ ان کے کریڈٹ کا حصہ ہے عائشہ نسیم ایبٹ آباد میں اورش کالونی نواں شہر کی رہائشی ہیں اور ان کا بنیادی تعلق ایبٹ آباد کے خوبصورت سیاحتی مقام نتھیاگلی کے گائوں بھاگن سے ہے#



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us