عثمان بزدار سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ، جانتے ہیں کس نے طلب کیا ؟


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عثمان بزدار سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ، جانتے ہیں کس نے طلب کیا ؟ مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے آٹا بھیجنے کی مہربانی کی ہے تو اب بزدار کا استعفیٰ بھی بھیج دیں لاہور میں ملک احمد خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اب گھروں میں آنے کی روایت ڈالی ہے اب یہ بھگتیں گے ۔

محکمہ خوراک کی جانب سے آٹے کا ٹرک گھر بھیجنے پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھروں تک آنے کی روایت تحریک انصاف نے قائم کی ہے اب ہم گھروں تک پہنچے تو ان کی چیخیں نکلیں گی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے بحران پر وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دے دیں اور پھر وہ بھی میرے گھر بھجوادیا جائے۔
لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ ان کے گھر گندم جہانگیر ترین کے کہنے پر بھجوائی گئی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت میں موجود چینی مافیا کو بحران پر قابو پانے کی ذمے داری دی گئی ہے مگر ہم چینی، آٹے بحران پر کمیٹی میں پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں

گے۔ دوسری جانب ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آٹے کا نہ ملنا بہت بڑی اسکیم ہے اور اس پر عظمیٰ بخاری کے گھر پر آٹے کا ٹرک بھیجنا حکومتی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے چینی اور آٹے کے بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران میں حکومتی نمائندوں کے اپنے مفادات ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us