فرانسیسی صدر کا اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی چرچ میں موجودگی پر اظہا ربر ہمی


مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون چرچ کے دورے کے دوران فرانسیسی اہلکاروں کے ساتھ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر برہم ہو گئے، ڈانٹ کر باہر نکلنے کا حکم دے دیا، فرانسیسی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کا بھی دورہ کیا۔فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون ان دنوں اسرائیل کے دورے پر ہیں جہاں چرچ کے دورے کے دوران وہ فرانسیسی اہلکاروں کے ساتھ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو دیکھ

کر برہم ہو گئے۔ ایمانیول میکرون نے ڈانٹتے ہوئے اسرائیلی سکیورٹی اہلکار سے باہر نکلنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ صرف فرانسیسی اہلکار ہی رہیں گے۔ مقبوضہ بیت المقدس کا چرچ آف سینٹ این فرانس کی ملکیت ہے جو سلطنت عثمانیہ نے 1856 میں فرانسیسی شہنشاہ نپولین سوئم کو بطور تحفہ دیا تھا۔فرانسیسی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کا بھی دورہ کیا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us