پی ٹی وی کا پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ، بجلی کے بلوں میں سرکاری ٹی وی چینل کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر کتنی کی جارہی ہے ، دل تھا م کر پڑھیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی وی دیکھو یا نہ دیکھو ۔۔ ٹیکس تو دینا پڑے گا۔۔ بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی نے عوام کی جیبوں سے 20 اب روپے نکالنے کا منصوبہ بنالیا جس کے تحت پی ٹی وی فیس 35 روپے ماہانہ سے بڑھاکر 100 روپے ماہانہ کی جائے گی۔۔ پی ٹی وی انتظامیہ نے یہ

فیصلہ مالی مسائل سے نبٹنے کیلئے کیا۔ اس سے پہلے پی ٹی وی 7 ارب روپے سالانہ وصول کررہا تھا۔ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس فنانشل پلان کی منظوری دیدی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ منظوری دیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے : ترک ڈرامہ ارطغرل پی ٹی وی پر نشر ہوگا یا نہیں؟ پی ٹی وی کا جواب آگیا
واضح رہے کہ پی ٹی وی فیس مساجد ، مدارس اور سکولز سے بھی لی جاتی ہے جہاں پی ٹی وی نہیں دیکھا جاتا۔ اسکے علاوہ شہری علاقے جہاں کیبل پر نشریات دیکھی جاتی ہیں اور پی ٹی وی کو شاذر وناذر ہی دیکھا جاتا ہے ۔ وہاں سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جارہی ہے۔ ان سب کے باوجود پی ٹی وی کا خسارہ ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔۔ پی ٹی وی نے مارکیٹنگ کیلئے ٹیم بھی ہائر کی تھی لیکن وہ بھی مارکیٹنگ آئیڈیاز دینے میں ناکام رہی اور خزانے پر بوجھ بنی رہی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us