مفتی کفایت اللہ نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے ایک ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ مجھ پر حملہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کروایا تھا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ اُن پر حملہ کس نے کروایا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی کفایت اللہ میزبان کے سوال کا جواب دیتے

Advertisement

ہوئے بتاتے ہیں کہ مانسہرہ میں مجھ پر حملہ آصف غفور نے کروایا جو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں۔مجھ پر حملہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایم آئی ایبٹ آباد سے کہہ کر کروایا ۔یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ، ان کے دو بیٹوں اور ساتھی پر مانسہرہ میں بیدرا روڈ کے قریب حملہ ہوا تھا۔ حملے کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ ان کے دو بیٹوں شبیر مفتی، حسین مفتی اور ایک ساتھی جان محمد کو شدید زخم آئے تھے ۔زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us