حریم شاہ نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کو کیوں جوائن کر لیا ؟


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) متنازع ویڈیوز سے شہرت پانے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ اب وہ تحریک انصاف کو چھوڑ رہی ہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے “علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں!‘انہوں نے یہ بھی لکھا کہ “تبدیلی جائے جہنم میں ۔سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو بھی اپنی ٹویٹس کا موضوع بنایا اور بتایا ہے کہ وہ

اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی وڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا رہا ہے۔ واضح رہے کہ حریم شاہ کی اصل شناخت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ویڈیوز سے ہی بنی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us