پاکستان سے جنگ کے خواہشمند ہندوستان کے ٹینک بھی ’’ جہاز‘‘ نکلے ، فوج کی ایک تقریب میں ٹینک تماشائیوں میں جا گھسا اور ۔۔!


بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی جنگی جہازوں کے بعد بھارتی ٹیک بھی بے کار نکلے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوج کی تقریب میں پرفارمنس کے دوران ٹینک ٹی-72 فوجی سے کنٹرول نہ کیا جا سکا اور تماشائیوں میں جا گھسا۔ ویڈیو جہاں بھارت کے لئے لحہ فکریہ ثابت ہوئی وہاں دنیا میں بھر میں بھارتی فوج کے لئے شرمندگی کا باعث بن گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جس میں بھارتی جہازوں کو خود ہی بھارتی حدود میں گرتے ہوئے

Advertisement

دیکھا گیا ہے۔گزشتہ سال ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جہاں بھارتی جہازوں کے پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے بھارتی طیارے تباہی کا نشانہ بن چکے ہیں۔گزشتہ سال فروری میں د یکھا گیا تھا کہ ایک بھارتی جنگی طیارہ میراج2000- بھارتی پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ٹریننگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے بعد دو افراد کی اموات کی خبریں سامنے آئیں تھی۔ یہ واقع بھارتی شہر بنگلورو میں نوجوان پائلٹ کی ٹریننگ کے دوران پیش آیا جس میں وہ اپنے جہاز کو کنٹرول نہ کر سکے۔فروری میں ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد پاکستانی ایئر فورس کی جانب سے اس کے جہاز کو مار گرایا گیا تھا۔ایسا ہی ایک اور واقعہ بھی دیکھنے میں آیا تھا جب گزشتہ سال نومبر میں ایک بھارتی طیارہ مگ-29 ٹریننگ کے دوران تباہ ہو گیا تھا، تفصیلات کے مطابق اس واقعے میں دونوں

پائلٹ نوجوانوں کو بچا لیا گیا تھا لیکن طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ایسے واقعات ماضی میں سامنے آتے رہے ہیں جہاں بھارتی جہاز خود ہی غفلت کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں ۔اب ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک بھارتی ٹینک بھی اسی غفلت کا نشانہ بنا او ر پرفارمنس کے دوران تماشائیوں میں گھس گیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے وائرل اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی فوج پر جملے اور پھبتیاں کسی جا رہی ہیں جن میں سے ناصر چنیوٹی کی ایک پوسٹ بے حد وائرل ہو رہی ہے جس میںناصر چنیوٹی کا سگنیچر ڈائیلاگ ’’ انی دیا اے مذاق اے ‘‘ لکھا ہو ا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us