میرے پاس تم ہو کی آخری قسط رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر ، وجہ کیا بنی ؟


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ لاہور کی سول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے ماہم نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔
خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتےہوئے کہا ہے کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل

تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے۔ خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔ خاتون کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 24 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔ واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس ڈرامے کا موازنہ سوشل میڈیا پر پی ٹی وی کے دور کے ڈراموں سے کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی ڈرامے کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس کی آخری قسط ٹی وی کے بجائے سینما میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us