چند روز بعد دبئی میں مقیم حریم شاہ پاکستان کی کس نامور شخصیت سے ملاقات کرنے والی ہیں ؟ ایک خبر نے عام و خاص سب کو دنگ کر ڈالا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مفتی عبدالقوی نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ان کی حریم شاہ سے جلد ملاقات ہو رہی ہے۔ مفتی عبدالقوی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ انشااللہ 15 سے 16 روز میں ان سے ملاقات ہو رہی ہے اور ہم اسے دوپٹہ پہنا رہے ہیں۔ میری ان کے سیکرٹری کے ذریعے بات ہوئی اور کہا کہ حسن وجمال سے لے کر آپکی ہر

صلاحیت اللہ کی دی ہوئی ہے۔ آپ ایسے مملکت کی بیٹی ہیں جو کلمے کے نام پر بنا ہے۔ آپ سب کے لئے خوشخبری ہے کہ آئندہ ان کے حوالے سے مثبت خبریں آئیں گی منفی نہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپکی حریم شاہ کے ساتھ جو تصویریں آئیں گی وہ دوپٹہ والی ہوں گی ؟ تو مفتی صاحب قہقہہ لگا کرہنس پڑے۔ شیخ رشید کا ذکرکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ شیخ صاحب بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں میرے حوالے سے دوسالوں سے باتیں ہو رہی ہیں میں آج تک نہیں گھبرایا بلکہ مزید جوان ہورہا ہوں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک نے پاکستان کی سیاسی آب و ہوا آلودہ کرنے کی سر توڑ کوشش کی جو کافی حد تک کامیاب بھی رہی مگر اب ان کا مکو ٹھپنے کے لیے بڑا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کو ایک خط لکھا ہے جس میں حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر ٹک ٹاک پی ٹی اے کی درخواست پر حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیوز نہیں ہٹاتی تو ممکنہ طور پر پاکستان میں اس ایپلی کیشن

پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے ٹک ٹاک کمپنی کو دونوں لڑکیوں کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کو نہیں کہا گیا۔ صرف ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا ہے جن سے انہیں شہرت ملی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی پی ٹی اے ٹک ٹاک سے لوگوں کی ویڈیوز ہٹانے کے معاملے پر رابطہ کر چکی ہے اور پی ٹی اے کی درخواست پر ٹک ٹاک نے 90فیصد متنازعہ ویڈیوز ہٹا بھی دیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us