بریکنگ نیوز: پاکستان ناقابل تسخیر ۔۔۔۔ حیران کن خوبیوں والے اور اپنی نوعیت کے پہلے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیلسٹک میزائل غزنوی
کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید

کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد شب و روز آپریشنل تیاری کے تمام امور کی جانچ ہے۔ اس سے قبل 29اگست 2019کو بھی پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنونی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔غزنوی میزائل کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا گیا۔۔غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم اور صدرِ مملکت نے ٹیم کی کامیابی کو سراہا اور قوم کو مبارکباد دی۔اس سے ایک رات قبل پاکستان نے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرکے بھارت کے ہوش اڑا دیے، عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ “حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا جو سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاک فضائیہ اور بری فوج کی طرح پاکستان کی بحریہ بھی بھارت کے کس بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے

کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ پاکستان نیوی پاکستان کی سمندری حدود میں مسلسل متحرک ہے اور دشمن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ دشمن کو پیغام بھی بھیجا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان نیوی نے گزشتہ دنوں سمندری حدود میں جدید کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ “حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us