عالمی اقتصادی فورم میں عمران خان کا 14منٹ پر مشتمل خطاب ،صدر بورگے کی تعریف


ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان سے امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی کی ملاقات. غیر رسمی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری بھی موجود تھے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے سلسلے میں اس وقت سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں جہاں پر انہوں نے عالمی اقتصادی فورم سے 14

منٹس پر مشتمل خطاب بھی کیا۔ عالمی اقتصادی فورم پر بغیر پرچی کے خطاب کرنے پر وزیر اعظم عالمی توجہ کا مرکز بھی بنے رہے، پرچی کے بغیر خطاب پرعالمی اقتصادی فورم کے صدر عمران خان کے معترف ہو گئے اور اسکرپٹ دیکھے بغیر ملکی نتائج اور عزائم پر مشتمل تقریرکو سراہا، وزیراعظم کے خطاب کے بعد تقریب کے میزبان اور عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگے برینڈے نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
صدر بورگے نے بغیر اسکرپٹ کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملکی اعداد و شمار پر شاندار تقریر کے عمل کو سراہا اور وزیر اعظم کی تعریف بھی کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران مختلف عالمی شخصیات کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں، اسی دوران امریکی صدر کی صاھبزادی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ بھِی ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کے ساتھ ان کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی و مشیر ایوانکا ٹرمپ سےہونے والی ملاقات غیر رسمی نوعیت کی تھی جس کے باعث گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم وائر ہونے والی تصاویر میں ایوانکا ٹرمپ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے

گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہےجس میں ایوانکا بے حد خوش و خرم دکھائی دے رہی ہیں ۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us