سعودی ولی عہد پر ایمزون چیف کا موبائل فون ہیک کرنے کا الزام، موبائل میں سے کون سی اہم چیز نکالی گئی ، جانیں


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر ایمزون چیف کا فون ہیک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایمیزون کے باس جیف بیزوس کے فون کو واٹس ایپ میسج سے ہیک کیا۔ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے موبائل کو سعودی شہزاد محمد بن سلمان سے تعلق رکھنے والے ایک نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہونے کے بعد ہیک کیا گیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2018ء میں بیزوس اور محمد بن سلمان کے درمیان ٹیکسٹ میسجز کا تبادلہ کیا تھا۔جس کے بعد محمد بن سلمان کی جانب سے ویڈیو فائل بھیج کر بڑی تعداد میں معلومات چرائی گئیں یہ واضح نہ ہو سکا کہ فون سے کس قسم کی معلومات چرائی گئیں۔بیزوس کے وکیل نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جب کہ سعودی عرب کی جانب سے ایمزون چیف کا فون ہیک کرنے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے واشنگٹن پوسٹ کے مالک جیف بیزوس کا فون ہیک کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us