پاکستان چیختا رہ جائے گا مگر ہم اب یہ کام ہونے نہیں دیں گے ، بھارتی وزیر نے خوفناک دھمکی دے ڈالی


موں (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت نے کہاہے کہ ضلع کٹھوعہ میں اُج کے کثیرالمقاصد اورشاہپور کنڈی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعدپاکستان پانی کے لیے چیختا رہے گا اوربھارت پاکستان کی طرف پانی کی ایک بوند بھی جانے نہیں دے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گجندر سنگھ شیخاوت نے یہ بات ضلع کٹھوعہ کے علاقے برنوٹی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئی کہی ۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے دریائے راوی پر اُج کا کثیرالمقاصد منصوبہ اورشاہپور کنڈی بیراج تکمیل کا منتظر ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان رکے ہوئے منصوبوں کے لیے بذات خود کوشش کی اوریہ بہت جلد مکمل کئے جائیں گے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us