جو کوئی نہ کرسکا وہ وزیراعظم عمران خان نے کردکھایا،کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو بڑا ریلیف دے دیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جی آئی ڈی سی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جی آئی ڈی سی ختم کرنے سے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 20 فیصد کم ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کاٹن پالیسی اورکپاس کی فصل سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں کسانوں کو ریلیف دینے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کپاس کی پیداوارکی شرح اورملک کی اوسط پیداوار میں واضح فرق پر اظہارتشویش کیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جی آئی ڈی سی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جی آئی ڈی سی ختم کرنے سے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت 20 فیصد کم ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کپاس کا معیشت اور مجموعی پیداوارمیں اہم کردارہے۔کپاس پر توجہ نہ دینے سے ٹیکسٹائل کی برآمد متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ چارہ جات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کریںنیز برسیم اور لوسرن کی فصلات کی حسب ضرورت آبپاشی سمیت انہیں بروقت کھادوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں جبکہ برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوریا یوریا فی ایکڑ بر وقت آبپاشی ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ برسیم کی فصل کوسردی اور کورے کے دنوں میں ہر ہفتہ بعد ہلکا پانی لگائیں اس سے فصل کورے اور سردی کے منفی

اثرات کو کم قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارے کی فصل پر کسی قسم کا سپرے نہ کیاجائے بلکہ فصل کو جلدی کاٹنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us