وزیراعظم کی (ن) لیگ کو مذاکرات کی پیشکش، ن لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ن لیگ کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا علم نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئررہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعظم کی طرف سے کی گئی کسی قسم کے مذاکرات کی پیشکش کا ہرگز علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا اگر رابطہ کیا جاتا تو پارٹی مشاورت سے ہی فیصلہ کیا جائے گا۔لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہٹ دھرمی اور اکڑ نے ملک کو سترہ مہینوں میں ہی پیچھے دکھیل دیا ہے۔معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا تھا کہ وزیراعظم بات چیت کے لئے اپوزیشن کے اشارے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ فلاحی کاموں اور ترقیاتی کاموں میں پورا تعاون کرے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ فارن پالیسی پر بھی بات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اختلافات اتنے شدید نہیں ہیں جتنے سمجھے جا رہے ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بھی اپوزیشن کے اشارے کے منتظر ہیں اور اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں۔ اور عوام کی خوشحالی کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔واضح رہے اس سے قبل وزیرعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کرپشن مافیا کوختم کرنے کیلئے آخری حد تک لڑوں گا، پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا، مالیاتی خسارہ کم اورسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اب روزگارکے مواقع میسرآئیں گے اور معیشت ترقی کرےگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us