عمران اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کرلیتے تو حالات مختلف ہوتے، نعیم الحق


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ اتحادیوں کو بتائیں گے ہمارے پاس پیسے کی کمی ہے، اتحادیوں کے خدشات ایک حد تک بجا ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا، عمران خان قومی اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کرلیتے تو آج حالات بہت

Advertisement

مختلف ہوتے، اپوزیشن کے احتجاج کے باعث عمران خان وہ تقریر نہ کرسکے، عمران خان نے قومی اسمبلی کیلئے پہلی تقریر دوستانہ رکھی تھی، ہم آئین کے تحت ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، عمران خان کی ایک ہی خواہش ہے سیاسی جماعتیں آئین کو سامنے رکھیں۔نعیم الحق کا کہنا تھا ہماری سیاست میں کچھ لو اور کچھ دو کا معاملہ رہتا ہے، کئی فیصلوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے، حکومت نے جو بھی فیصلے کیے ان میں وزیراعظم کی مرضی شامل تھی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us