رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ، اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت واضح کردی


اسلام آباد(ویب ڈیسک)شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس بات کی پرزور تردید کی ہے کہ ان کی جان کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہے۔مختلف ویب سائٹس پر اس حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ رابی پیرزا دہ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔جعلی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ رابی کے وکیل بابر افضل نے جنگلی جانور پالنے کے

مقدمے میں ان کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔اس حوالے سے انسٹا گرام اور ٹوئٹرپر کی جانے والی پوسٹ میں رابی نے ایسی خبروں کو مکمل طور پر بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ایک ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ رابی پیرزادہ نے لکھا ’’ یہ بالکل جھوٹ ہے، میرے وکیل کا نام بابر افضل نہیں بلکہ حسن خالد رانجھا ہے اور ہماری جانب سے ایسی کوئی شکایت جمع نہیں کرائی گئی‘‘ ۔رابی پیرزادہ نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے میڈیا گروپس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پاکستان اور یہاں کے لوگوں سے محبت ہے جو کہ سچائی کے بجائے مصالحہ خبریں بنانےوالوں سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔رابی پیرزادہ نے اسی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ کہ وہ 25 تاریخ کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں اور سب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔انسٹا پوسٹ پر رابی نے مزید واضح کیا کہ جب میں نے اس وقت سیاسی پناہ حاصل نہیں کہ جب یہ لوگ جھوٹی خبریں بنا رہے تھے تو اب میری جان کو کیا خطرہ ہے۔ 25 جنوری کوان شاء اللہ عمرہ پرجانا ہے۔واضح رہے کہ ستمبر 2019 میں مگرمچھ ، سانپ اور اژدھے کے ساتھ تصاوير اور ویڈیوزسامنے آنے پر محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب نے رابی پیرزادہ کے خلاف مقامی عدالت میں چالان جمع کرا یا تھا۔ چالان کے مطابق گھر پر4 اژدھے، سانپ اور مگرمچھ پالنا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہےجس کے تحت جرمانہ اور 5 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us