دلہا کے والد اور دلہن کی والدہ نےبھاگ کر شادی کرلی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دُلہے کے والد کی دُلہن کی ماں کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنے پر دُلہا دُلہن کی شادی موخر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق واقعہ بھارتی شہر سورت میں پیش آیا جہاں بھارتی لڑکا اور لڑکی کی شادی فروری کے دوسرے ہفتے طے کی گئی ۔ تمام تر تیاریاں مکمل تھی کہ ان کی شادی کو وقت سے پہلے ہی موخر کر دیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا پر جاری رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بچوں کی شادی سے قبل ہی دُلہے کے والد نے دُلہن کی ماں

کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی۔بھاگ کر شادی کرنے والے شخص کی عمر 48 جبکہ خاتون 46 سال کی ہیں۔ متاثرہ خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ 10 روز قبل دلہا کے والد اور دُلہن کی والدہ10 روز سے غائب ہیں۔ جس کے بعد دُلہا دُلہن نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے والدین نے بھاگ کر شادی کر لی ہے۔اہل خانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھاگ کر شادی کرنے والا جوڑا ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے تھا اور ان کے درمیاں تعلقات بہت پرانے ہیں جو ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے۔تاہم اہل خانہ کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث دلہا دُلہن کی شادی روک دی گئی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے دُلہے کا والد ایک کاروباری شخص تھا اور پراپرٹی کا کام بھی کرتا تھا، اس کے ساتھ ساتھ بھارتی کی ایک سیاسی جماعت کا ممبر بھی تھا۔ واضح رہے بھارت میں آئے دن انوکھے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ دُلہا دُلہن کے والدین کے بھاگ کر شادی کرنے کے بعد بچے شدید پریشان ہیں، شادی کی تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی تھی۔ تاہم والدین کے بھاگ کر شادی کرنے کے بعد دُلہا دُلہن کے اہل خانہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے دونوں کی گمشدگی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us