نان بائیوں کی ہڑتال، روٹی 60روپے میں فروخت ہونے لگی


پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی نے ساری حدیں پار کر دیں،ایک روٹی 60 روپے میں فروخت ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں نان بائیوں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے۔کئی علاقوں میں لوگ 60 روپے کی ایک روٹی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت کی بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت

بڑھانے کے لیے ہڑتال کر رکھی ہے۔جس کیو جہ سے پشاور کے بیشتر تندور آج بھی بند ہے۔اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔پشاور کے چارسدہ روڈ،فردوس روڈ اور خبیر بازار سمیت بعض نان بائیوں کے تندور کھلے ہیں تاہم وہاں ایک روٹی 60 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی تھی۔ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کے بعد پشاور، کوہاٹ، ہنگو اور ہزارہ ڈویژن میں تندور بند کر دیئے گئے ہیں۔نان بائی ایسوسی ایشن نے دوسرے مرحلے میں نوشہرہ، چارسدہ اور مردان تک ہڑتال کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔آج صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت کئی علاقوں میں تندو بند رہے جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا رہا۔ نا ن بائی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اقبال کاکہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نئے پاکستان میں نانبائیوں کوبے روزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے ،نہ انکا کوئی وژن ہے اورنہ کوئی منشور،انکاکہنا تھا

کہ آٹے اورگیس کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ہمارے کاروبار نقصان میں جارہے ہیں اورہمیں فائدے کی بجائے نقصان ہورہاہے ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے ،حکومت آٹے اورگیس کی نرخ کم کرے بصورت دیگر ہم روٹی کی قیمت بڑھائیں گے ۔خیبرپختونخواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق حکومت کسی صورت روٹی مہنگی نہیں ہونے دے گی، ایک دو روز میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔ خیبرپختونخواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کی حکومت کسی صورت روٹی مہنگی نہیں ہونے دے گی، ایک دو روز میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us