کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف


راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی

Advertisement

ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے لئے بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی، اورکشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ یاد رہے چند روز قبل آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی ، جس میں خطے اور ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور بھارتی آرمی چیف کا بیان بھی اجلاس میں زیرغور آیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us