دنیا کے معروف بائولر کی جانب سے شعیب اختر کا تیز ترین بائولنگ ریکارڈ توڑنے کا جشن مگر پھر ایسا کام ہو گیا کہ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ ہکا بکا رہ گئے


جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس میں بظاہر سری لنکن فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانا نے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکن پیسر کے باؤنسر کی رفتار 175 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ گن اسپیڈ نے گیند کی رفتار کو 175 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 108 میل فی گھنٹہ شو کیا جو اسکرین پر سب نے

دیکھا، ناظرین یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے کہ 17 سالہ نوجوان نے تیز ترین گیند کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ ویڈیو کلپ نکال کر انٹرنیٹ پر وائرل کیا اور بتایا کہ دنیائے کرکٹ کو نیا اسپیڈ اسٹار مل گیا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دیا، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچنے کے بعد جب معاملے کی تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ اسپیڈ گن نے ڈیلیوری کو غلط ریکارڈ کیا۔ حکام نے اسے غلطی تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تیز ترین ڈیلیوری نہیں تھی بلکہ ایک نارمل گیند تھی اور اسپیڈ گن نے اسے غلط ریکارڈ کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us