روک سکوتوروک لو حکومت اپنی مد ت پوری کرے گی :ڈاکٹر شاہد صد یق


لاہور (آن لائن)چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ روک سکوتوروک لو حکومت اپنی مد ت پوری کرے گی،اپوز یشن جماعتیں جمہوریت جمہوریت کرتی ہیں لیکن جمہوریت جرائم پر پردہ ڈالنے کا نام ہر گز نہیںہے، جمہوریت ملک کے با اثر طبقے سے احتساب کا نام ہے جس پر

Advertisement

تحریک انصاف حکومت عمل کررہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مو لانا فضل الرحمن کی طر ف سے سڑکو ں پر آ نے د ھمکی سے حکومت مرغو ب نہیں ہو گی مو لانا کی احتجاجی کا ل کو عوام مسترد کردینگے، حکومت کیخلا ف اپوز یشن کا کو ئی شو کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ اپوز یشن آٹا بحران پر سیا ست کرکے عوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی، آ ٹا بحران کے جو ذمہ دارہیں انہیں پوری قوم جا نتی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عوام کی حقیقی خد مت کیلئے دن رات کو شاں ہیں تحریک انصا ف کے عوامی خدمت کے سفر میں کسی سپیڈ بریکر کو برداشت نہیں کر یں گے، آ ٹا بحران صر ف خبرو ں تک محدود ہیں ملک میں ہر جگہ وا فر مقدارمیں آ ٹا مو جود ہے ۔حکومت کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والو ں کو ہر جگہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us