مسلمان طالبات کو پاکستان جانے کی دھمکی، ٹیچر کےگلے پڑ گئی ،زندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا


کیرالا(ویب ڈیسک)مسلمان طالبات کو پاکستان جانے کی دھمکی دینا سکول ٹیچر کو مہنگا پڑ گیا ۔بھارتی ریاست کیرالا کے گرلز سرکاری سکول میں استانی نےشہریت قانون کا حوالہ دیتے ہوئے مسلمان طالبہ کو پاکستان جانے کی دھمکی دی ۔جس پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر کو برطرف کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی کی ٹیچر نے کئی بارمسلمان طالبات سے ہتک آمیز لہجے میں شہریت قانون پر بات کی۔مسلمان بچی کےوالدین

Advertisement

کی شکایات پر مقامی ایجوکیشن انتظامیہ نے ٹیچر کو بر طرف کر دیا۔سکول میں مسلمان لڑکیوں کی بہت بڑی تعدادتعلیم حاصل کر رہی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بل نہ صرف مسلمانوں کے مخالف ہے بلکہ یہ سیکولر انڈیا کی روح کی بھی نفی کرتا ہے

 

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us