بھارتی گلوکار گپی گریوال کی ننکانہ صاحب آمد؛ عمران خان کے شکر گزار


ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک ) بھارتی پنجابی فلموں کے گلوکار گپی گریوال نے پاکستان آمد کے موقع پر پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور مہمان نوازی اور محبت ملنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بھارتی پنجابی گلوکار، اداکار و پروڈیوسر گپی گریوال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نجی دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے گوردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری دی۔ گپی گریوال نے پاکستان آمد اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی

Advertisement

سے متاثر ہوکر اپنے خوشگوار تجربے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا اور وزیراعظم عمران خان اور سید زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us