اگرعمران خان نہیں ہٹا رہے عثمان بزدار خود خیال کر لیں


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ کئی ماہ سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تبدیل ہو رہے ہیں تاہم ہر بار ان کی حمایت میں ملک کا طاقتور ترین شخص یعنی وزیر اعظم پاکستان آجاتے ہیں اور عثمان بزدار کیخلاف بات کرنے والوں کو شٹ اپ کال دے دیتے ہیں ۔ اب اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے

کہ ایک دو وزیر احمقانہ باتیں کر تے رہتے ہیں ۔ وہ فردوس عاشق اعوان ہوں یا کوئی بھی ، جو بھی احمقانہ باتیں کرے گا میں اسے احمقانہ ہی کہوں گا۔
ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیاکہہ رہاہے آٹے کابحران ہے تواس کامطلب بحران ہے،کیا وزیراعظم فوڈ کنٹرول کو فون کر کے ہدایات دیں گی یہ کام تو صوبوں کا ہے، گورننس سسٹم کابیڑہ غرق مسلم لیگ (ن )نے کیا ہے، شہبازشریف نے تنہا 12 ، 13ٹریلین روپے خرچ کیے، جوبلدیاتی اداروں نے خرچ کرنے تھے شہبازشریف کے پاس چلے گئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میں جو گفتگو کرتا ہوں تقریباً سب کا یہی خیال ہے، میرانکتہ یہ ہے وہ اصلاحات کہاں ہیں جن کاوعدہ کیا تھا، عمران خان عثمان بزدار کو نہیں ہٹا رہے وہ خود ہی خیال کرلیں، عثمان بزدار سے کہتا ہوں اب تگڑے ہوجائیں اور کارکردگی دکھائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق کی62 فیصد فنڈز صوبوں کو چلے جاتے ہیں، سندھ میں جو

بحران ہے کیا اس کاجواب عمران خان نے دینا ہی لوگ ناکام ہوتے ہیں اور ذمہ داری عمران خان پر ڈالتے ہیں، پنجاب ہو یا سندھ بڑے مسائل ہیں، صوبوں کے بغیر وفاقی حکومت کارکردگی نہیں دکھاسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ابھی تک کچھ بھی نہیں بدلہ وہی چل رہا ہے، وزیراعظم کو جو خط لکھا اس میں عثمان بزدار کا کوئی ذکر نہیں، میں نے عثمان بزدار کا کہیں نام نہیں لیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us