سیکیورٹی اداروں کا کمانڈو ایکشن ، سابق اہم ترین رُکن اسمبلی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، وجہ کیا بنی ؟


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی اداروں کا کمانڈو ایکشن ، سابق اہم ترین رُکن اسمبلی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔۔۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما نثار پنہور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن صوبائی اسمبلی نثار پنہور کو سیکورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔نثار پنہور کے بیٹے کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے رات کو چھاپہ مارا۔ چھاپہ مار ٹیم نے نثار پنہور کو حراست میں لے لیا۔

ان کے بیٹے نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار گھر میں داخل ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ رات سے والد سے رابطہ نہیں ہو رہا جب کہ ان کا فون بھی بند جا رہا ہے۔خیال رہے کہ نثار پنہور 2008ء میں ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔تاہم گذشتہ شب 3 بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے نثار منہور کو حراست میں لے لیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us