دوسال بعدپھرخوشخبری۔۔۔ثانیہ مرزا کے چاہنےوالوں کےلیے بڑی خبرآگئی


وبارٹ( آن لائن )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک نے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں چین کی شوائی ژینگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار شوائی پینگ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔گزشتہ روز آسٹریلیا میں ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس

Advertisement

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی شوائی ژینگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار شوائی پینگ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ثانیہ مرزا دو سال تک ٹینس کورٹس سے دور تھیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد انہوں نے جاندار کم بیک کیا ہے اور رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us