حدسے زیادہ بزدلی یاپاکستان پرعدم اعتماد،دورہ پاکستان کےد وران بنگلہ دیشی ٹیم کیساتھ کون آرہاہے ،بڑی خبرآگئی


ھاکہ( آن لائن )دورہ پاکستان میں بنگلا دیش کا اپنا سکیورٹی وفد بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوگا۔بنگلا دیشی بورڈ اپنے کرکٹر کا حوصلہ بڑھانے میں مصروف ہے، بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے تربیتی کیمپ کے پہلے روز کرکٹرز سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ بنگلا دیشی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار اور ڈی جی ایف آئی بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔نظم الحسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا

Advertisement

رہا ہے،انہوں نے اپنے تمام تر سکیورٹی پلان سے ہمیں آگاہ بھی کیا ہے تاہم اس کے باوجود ہمارا اپنا سکیورٹی وفد بھی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے موجود ہوگا، نظم الحسن نے بتایا کہ میں خود بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کو جوائن کر لوں گا، پوری امید ہے کہ کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگہ دیش کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 24 سے27 جنوری تک قذافی سٹیڈیم،لاہور میں کھیلی جائے گی، سیریز کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کیا جاچکا ہے-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us