رؤف کلاسرا سےمیں بہت شرمندہ ہوں، پوری زندگی کوشش کروں گا کہ اس کا سامنا نہ کروں کیونکہ ۔۔۔‘آفتاب اقبال نے حیران کن انکشاف کردیا


لاہور (ویب ڈیسک) سینر صحافی و اینکر پرسن آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے چینل میں رؤف کلاسرا سے کچھ چیزوں پر کمپرومائز کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اس نے چینل ہی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے وہ سخت شرمندہ ہیں اور کوشش کریں گے کہ زندگی میں کبھی رؤف کلاسرا کا سامنا نہ کریں۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں میزبان نصراللہ ملک نے آفتاب اقبال سے سوال پوچھا کہ وہ کس صحافی سے متاثر ہیں؟ اس سوال کے جواب

میں آفتاب اقبال نے کہا کہ وہ پاکستان میں کسی بھی صحافی سے متاثر نہیں ہیں، کیونکہ ہمارا واچ ڈاگ یعنی صحافی مصلحتوں کا شکار ہے۔جب وہ ڈی جی پی آر بنے تو انہیں پتا لگا کہ صحافیوں میں لفافے کس طرح تقسیم کیے جاتے ہیں، ضروری نہیں سارے صحافی ہی لفافہ لیتے ہوں لیکن ہر صحافی کہیں نہ کہیں آکر کمپرومائز تو کرتا ہے۔انہوں نے رؤف کلاسرا کی مثال دیتے ہوئے انہیں جینوئن صحافی اور اس مٹی کا بیٹا قرار دیا۔ آفتاب اقبال نے کہا کہ ان کے اپنے چینل آپ نیوز میں جب رؤف کلاسرا پروگرام کیا کرتے تھے تو انہوں نے کچھ چیزوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ وہ کچھ چیزوں پر کمپرومائز کرلیں گے اور کچھ باتیں نہیں مانیں گے لیکن ان کے اندر کا صحافی جاگ گیا اور انہوں نے ان چیزوں پر بھی کمپرومائز نہیں کیا جن کا وعدہ کیا تھا۔آفتاب اقبال نے کہا کہ ’رؤف کلاسرا

نے کمپرومائز نہ کرنے کی وجہ سے چینل چھوڑ دیا اوریہ سب میرے چینل میں ہوا کیونکہ اس چینل کی زمامِ کار میرے ہاتھ میں تھے، میں رؤف کلاسرا سے سخت شرمندہ ہوں اور کوشش کروں گا کہ پوری زندگی اس کا سامنا نہ کروں۔‘خیال رہے کہ آفتاب اقبال نے انڈس گروپ کے ساتھ مل کر ’آپ نیوز‘ لانچ کیا تھا جس میں رؤف کلاسرا اپنا پروگرام کیا کرتے تھے، کچھ عرصہ پہلے رؤف کلاسرا نے اچانک ہی چینل چھوڑ دیا تھا۔ انڈس گروپ نے چینل کو آگے فروخت کردیا ہے اور آفتاب اقبال بھی یہ چینل چھوڑ کر نیو نیوز کا حصہ بن گئے ہیں جہاں وہ خبر یار کے نام سے اپنا پروگرام کیا کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us