چودھری پرویز الٰہی کوعمران خان وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے ہیں،امجد شعیب


لاہور(ویب ڈیسک) سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ کہ چودھری پرویز الٰہی کوعمران خان وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے ہیں، پارٹی میں بہت سارے لوگ وزیراعظم کو خبردار کررہے ہیں، کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنا یا گیا تو الیکشن میں سارا فائدہ مسلم لیگ ق کو ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تو پی ٹی آئی میں بڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،

عثمان بزدار جیسا بھی ہے وہ تحریک انصاف کا آدمی ہے جب بھی پرویز الٰہی وزیراعلیٰ آتے ہیں تو یہ بہت بڑی تبدیلی ہوگی جس پر پارٹی رہنماء اس پراحتجاجی ردعمل دیں گے۔دوسرا بڑا مسئلہ یہ پیدا ہوگا کہ پرویز الٰہی اس وقت بڑے خواہش رکھتے ہیں کہ اگر بزدار کو ہٹایا جاتا ہے تو انہی کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔کیونکہ ان کے پاس تجربہ ہے یہ پنجاب کے کیلئے بہتر بھی ہوگا، وہ وزیراعلیٰ بن کے اپنی جماعت کو بھی پنجاب میں تنظیم نوکرنا چاہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی نہیں چاہے گی مسلم لیگ ق پنجاب میں منظم ہوجائے۔اور ق لیگ ان کے لیے چیلنج بن جائے۔ پارٹی میں بہت سارے لوگ وزیراعظم کو خبردار بھی کررہے ہیں، کہ آج اگر آپ ان کو وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں لیکن الیکشن میں سارا فائدہ مسلم لیگ ق کو ہوگا،پی ٹی آئی کو اس کا فائدپ نہیں ہوگا۔واضح رہے مسلم لیگ ق کے رہنماء کامل علی آغا بھی اس طرح کے جذبات کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کہتے پرویز الٰہی کووزیراعلیٰ بنا دیں، ان کو تکلیف ہوتی ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ افواہیں ہم پھیلا رہے ہیں، میرے بھائی ہم کچھ نہیں کروا رہے،ہم اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا

ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیڈ گورننس بڑھتی چلی جارہی ہے، جہاں گڈ گورننس ہونی چاہیے تھی وہاں بیڈ گورننس ہورہی ہے۔چور اب سادھو بننا شروع ہوگئے ہیں بڑے بڑے ڈاکو چور لٹیرے،منشیات فروش خود کو ولی اللہ بنا کر پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب پنجاب کے لوگ یہ کہتے ہیں چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنا دو، پھر ان کو تکلیف ہوتی ہے، پھر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم سب کچھ کروا رہے ہیں۔لیکن میرے بھائی ہم کچھ نہیں کروا رہے، ہم تودوستوں کے دوست ہیں، ہم اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ق چاہتی ہے کہ یہ مینڈیٹ پورا کریں، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us