فردوس عاشق اعوان نے پوری قوم کو ماموں بنا دیا ، خون دینے گئیں تو کیا کارروائی کر ڈالی ، کیمرے کی آنکھوںنے سب محفوظ کر لیا


اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام کو ماموں بنا دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں معروف صحافی منوں بھائی کی برسی کے موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ان کی برسی کے سلسلے میں سندس فائوڈیشن پہنچیں جہاں انہوںنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بڑے بڑے لیکچرز دیے تاہم جب تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون دینے

کی باری آئی تو فردوس عاشق اعوان خون دینے کیلئے بیٹھ تو گئیں مگربار بار یہ کہتی رہیں کہ مجھے جلدی ہے ، مجھے اسلام آباد جانا ہے ، انہیں خون کی خالی بوتل لگائی گئی مگر جب انہوں نے بار بار جلدی کا کہا تو انتظامیہ نے ایک بھری ہوئی بوتل جو غالباً اشرف نامی ڈونر کی تھی وہ لگا کر فردوس عاشق اعوان کا فوٹو سیشن مکمل کروایا ۔ قارئین کو بتاتے چلیں کہ خون کی ایک بوتل بھرنے میں زیادہ سے زیادہ 4سے 5منٹ لگتے ہیں مگر باربار جلدی کا شور مچانے والی حکومتی رہنما کسی اور کے خون کی بھری بوتل ملنے پر بھرپور فوٹو سیشن کروا کر اور 20،25ڈاکٹرز کو نصیحتیں کرتی رہیں کہ ہر6ماہ بعد خون کے سیلز ویسے بھی ڈیڈ ہو جاتے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ ہم خون عطیہ کرتے رہا کریں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us