انتہا پسند جماعت بی جے پی نے بھارت سے ایک کروڑ مسلمانوں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا


نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) انتہا پسند جماعت بی جے پی نے بھارت سے ایک کروڑ مسلمانوں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی جے پی مغربی بنگال کے سربراہ دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پورے بھارت میں رجسٹریشن پالیسی پر عمل درآمد کرے گی جس کے بعد ایک کروڑ مسلمانوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔گذشتہ روز ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان بھارت میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ جو بھارت کے متنازع شہریت کے بل کی مخالفت کر رہے ہیں وہ بھارت کے خلاف ہیں۔غیر قانونی طور پر مقیم افراد حکومت کی جانب سے دو روپے کلو چاول کی اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔لیکن ہم جلد انہیں واپس بھیج دیں گے۔انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیشی مسلمان مغربی بنگال میں جرائم میں بھی ملوث ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us