ریوڈی جنیرو، طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب او ر مٹی کے تودے گرنے سے 6افراد ہلاک ریوڈی جنیرو(آن لائن)جنوبی برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، یہ بات امدادی اہلکاروں نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں ریاست ایسپریتوسانتو میں دریائوں کا پانی باہر آیا ہوا اور گاڑیاں سیلابی لہروں اور گدلے پانیوں میں بہتی ہوئی نظر آئیں۔ ایک ویڈیو میں پانی ایک گیس سٹیشن کے تقریباً چھت تک پہنچ گیا ہے۔ ہلاکتیں اکونہا اور الفریڈو شاویز قصبوں میں ہوئی ہیں ، ہر قصبے میں تین تین ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ الفریڈو شاویز میں ہلاک ہونیوالے دو عمر رسیدہ افراد تھے جو گھر پر تودہ گرنے کے واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ حکام نے کہا ہے کہ صرف چوبیس گھنٹوں میں الفریڈو شاویز میں جنوری کے پورے ماہ میں ہونیوالی بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اکونہا کے میئر نے اخبار اے گیزٹا کو بتایا ہے کہ قصبے کی تقریبا تمام دکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔


ریوڈی جنیرو(آن لائن)جنوبی برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، یہ بات امدادی اہلکاروں نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں ریاست ایسپریتوسانتو میں دریائوں کا پانی باہر آیا ہوا اور گاڑیاں سیلابی لہروں اور گدلے پانیوں میں بہتی ہوئی نظر آئیں۔ ایک ویڈیو میں پانی ایک گیس سٹیشن کے تقریباً چھت تک پہنچ گیا ہے۔ ہلاکتیں اکونہا اور الفریڈو شاویز

قصبوں میں ہوئی ہیں ، ہر قصبے میں تین تین ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ الفریڈو شاویز میں ہلاک ہونیوالے دو عمر رسیدہ افراد تھے جو گھر پر تودہ گرنے کے واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ حکام نے کہا ہے کہ صرف چوبیس گھنٹوں میں الفریڈو شاویز میں جنوری کے پورے ماہ میں ہونیوالی بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اکونہا کے میئر نے اخبار اے گیزٹا کو بتایا ہے کہ قصبے کی تقریبا تمام دکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us