بلوچستان میں کل سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں کل سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے،اسکردو کا درجہ حرارت منفی 21 تک پہنچ گیا ۔ استور منفی 16، گوپس منفی 15، کالام منفی 14، قلات منفی 11، بگروٹ منفی 10، پارا چنار منفی 9 اور کوئٹہ میں منفی 8ڈگری

سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پیر سے شمال مشرقی بلو چستان ، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علا قوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us