وزارت اعلی پرویز الہی کی جیب میں ہے اور انکی تیاری بھی مکمل ہے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزارت اعلی پرویز الہی کی جیب میں ہے اور انکی تیاری بھی مکمل ہے، صرف اعلان ہونا باقی ہے ۔ایک موقر جریدے نے اپنی ایک سٹوری میں دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ بننے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور وہ واسکٹ جو وہ پہنتے ہیں اس میں مسلم لیگ ن کے بازو لگ کر اسے

جلد شیروانی میں تبدیل کرنے والے ہیں۔ وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کی جیب میں ہے صرف اعلان ہونا باقی ہےرپورٹ کے مطابق ایک اہم سیاسی شخصیت جو ہر صورت میں تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون اور قاف کر درمیان نہ صرف مذاکرات کروائے ہیں بلکہ نون لیگ کے دونوں دھڑوں کو بھی اس فارمولے پر تیار کر لیا ہے ۔تحریک انصاف جو کہ چند ووٹوں کے سہارے ہی پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اسکے اتحادی اب مزید عثمان بزدار کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جس کے خلاف پہلی آواز فوادچوہدری کی ابھری ہے۔موقر جریدے کے مطابق نون لیگ اور مسلم لیگ قاف کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے مطابق وزیر اعلی پرویز الہی ہوں گے جبکہ سپیکر اور سینئر وزیر نون لیگ سے ہوگا گوکہ تحریک انصاف اس تمام پلان کی نفی کرتی ہے مگر اب تحریک انصاف کے سینئر اراکین بھی عثمان بزدار سے خوش نہیں ہیں اسکا برملا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کیا ہے ایک طرف نون لیگ اس سارے پلان کی کامیابی کے لئے پر امید ہے جبکہ تحریک انصاف تمام حالات کی نفی کر رہی ہے مستقبل کس کا ہے اسکا فیصلہ چند دنوں میں ہو جائے گا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us