دماغ درست رکھنا چاہتے ہو توکم کھایا کرو، مہنگائی کا طوفان لانے والی تحریک انصاف نے پاکستانیوں کیا مشورہ دیدیا


فیصل آباد(نیوز ڈیسک)آٹے کے سنگین بحران پر حکومتی ایم پی اے نے ایک اور انوکھی منطق پیش کردی، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے حکومتی ایم پی اے فردوس رائے نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ کم روٹی کھائیں ، کم روٹی کھانا صحت کیلئے بھی اچھا ہوتا ہے۔ آٹے کا بحران اٹھنے کے بعد ایوانوں میں موجود عوامی

نمائندے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کی بجائے انوکھے مشورے اور منطق پیش کرر ہے ہیں ۔جو کہ عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے فردو رائے کا کہنا ہے کہ زیادہ روٹی کھانا دماغ کیلئے اچھا نہیں ہوتا۔ زیادہ روٹی کھانے سے موٹاپا ہوتا ہے کوشش کی جانی چاہیے کہ کم کھایا جائے۔ واضح رہے اس سے قبل وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے مہنگے آٹے پر عوام کو انوکھا مشورہ دیا تھا ۔وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفید آٹا مہنگا ہے تو عوام سرخ آٹا استعمال کریں۔پنجاب میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا ایشو بڑھ گیا ہے۔ لوگوں کی جانب سے آٹا مہنگا ہونے کی شکایت پر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ فائن آٹا مہنگا ہے عوام مہنگائی سے بچنے کیلئے سرخ آٹا استعمال کریں۔ شوکت یوسفزئی نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فائن آٹے سے معدے کی تکالیف بڑھتی ہیں۔ جبکہ سرخ آٹا سستا اور صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ یوسفزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے منفرد بیان دیئے تھے ۔ڈالر کی قیمت بڑھنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہمیں 3ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ڈالر 1ہزارروپے کا ہوجائے تو شاید اس سے بھی زیادہ فائدہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتی وزاراء اور مشیران مٹر 5 روپے فی کلو اور ،ٹماٹر 17روپے فی کلو ہونے کا دعویٰ بھی کر چکے ہیں۔ دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us