بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بندر بانٹ گریڈ سترہ کے چار افسران برطرف


بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بندر بانٹ تبدیلی سرکار کا ایکشن گریڈ سترہ کے چار افسران نوکریوں سے فارغ پیسوں کی وصولی بھی کرلی گئی ۔کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے بالاخر تبدیلی سرکار نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا پہلےمرحلے میں غریبوں کا حق مار کے بیویوں کو دینے والے چار سرکاری افسران شکنجے میں آئے ان چار افسران سے مجموعی طور پرنہ صرف

چار لاکھ چالیس ہزار روپے کی ریکوری کی گئی بلکہ ان افسران کو نوکریوں سے فارغ بھی کردیا گیا وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے غربت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن کے مطابق بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ چالیس ہزار سرکاری ملازم بینیفشری تھےگریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے ڈھائی ہزار افسران شامل تھے ابتدائی مرحلے میں معلوم ہوا کہ پاکستان پوسٹ کے ملازمین ہیں لیکن پھر دیگر صوبوں اور محکمہ جات کے لوگ بھی سامنے آنے لگےاسی دن سے ہم نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا ۔کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف ان کے صوبے بھی کاروائی کریں گے،



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us