پی آئی اے اور غیر ملکی جہاز کے درمیان ٹکر ائو ہوتے ہوتے رہ گیا ، ذمہ دار ایئر کنٹرولر اور اے ٹی سیز کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ جانیں


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی فضائی حدودمیں دو مسافر طیارے خوفناک حادثے سے بچ گئے۔پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے اور ایک غیر ملکی ایئرلائن طیارہ ہزاروں فٹ بلندی پر آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق دومسافر طیارے جن میں ایک پاکستان کی قومی ایئرلائن کا طیارہ تھا اور دوسرا غیر ملکی ایئرلائن کا،دونوں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ہیں۔ واقعہ پاکستان کی حدود میں پیش آیا، پی

آئی اے کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جبکہ غیر ملکی ایئر لائن نوابشاہ سے دہلی کی جانب جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹس کی بروقت کامیابی نے ایک خوفناک سانحے سے بچالیا،واقعہ کا پتہ چلتے ہی مبینہ غفلت پر ایئرکنٹرولر کو معطل کردیاگیاجبکہ تینوں اے ٹی سیز کو بھی ہٹا دیاگیا ہے، رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے معاملے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تینوں ایئر ٹریک کنٹرولرز کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us