وزراء کی شکایتیں، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنا فیصلہ سنادیا، پاکستانیوں کیلئے بڑا سرپرائز


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی کی خبریں اس وقت سے ہی گردش کر رہی ہیں جب سے انہوں نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا۔مخالفین کی وجہ سے عثمان بزدار کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کے تحریک انصاف کے اندر بھی کئی رہنما عثمان بزدار کی کارگردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خواہشمند

ہیں تاہم عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔عمران خان کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ جب تک وہ وزیراعظم ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔لیکن کچھ روز سے ایک بار پھر عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر اب وزیراعظم عمران خان نے واضح جواب دے دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور اتحادیوں کی شکایت کو نظر اندازکر دیا اور کہا کہ زیراعلیٰ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی شکایت لگانے والوں میں فواد چوہدری، شفقت محمود،طارق بشیر چیمہ اور دیگر رہنما شامل ہیں۔وزیراعظم نے عثمان بزدار کی تبدیلی سے صاف صاف جواب دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں اور پارٹی کے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عثمان

بزدار کو تبدیل کروانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔جب کہ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی چیف سیکرٹری میجر اعظم سلیمان کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ اںھوں نے بتایا کہ عثمان بزدار یہ سمجھتے ہیں کہ ان پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور چیف سیکرٹری میجر اعظم سلیمان مسلط کیے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ چار افسران ایسے تھے جنکو پنجاب سے باہر تعینات کیا گیا تھا لیکن انکی منظوری ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے نہیں دی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us