میں عمران خان کیساتھ کب تک ہوں۔۔۔شیخ رشید نے اعلان کر دیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیاں تلخیوں کے پیچھے تعاون جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی اپوزیشن اور حکومت میں اتفاق ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبا زشریف اور مریم نواز کے خلاف نئے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز

شریف پاکستان واپس نہیں آئے گے، اب شہبا ز شریف ہی واپس آئیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہبا زشریف میری پارٹی کے بندے ہیں،ملک واپس آنا چاہتے ہیں ۔ جب میں کہہ دوں گا شہبا زشریف واپس آ جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں ان سیاستدانوں میں سے نہیں جو مہنگائی ماننے سے انکار کر دے تاہم عمران خان کے علاوہ ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔ عمران خان کو ڈیڑھ سال دیں مہنگائی ختم ہو جائے گی۔ ملک پر قرضوں کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا صرف مجبوری ہے ۔ ماضی کے قرض اتر جاتے تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کا اتحادی اور تحریک انصاف کا رکن نہیں ہوں۔ مریم نواز ابھی لندن نہیں جا رہیں۔ پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب تک عمران خان بزدار خان کے ساتھ ہے میں بھی اس کے ساتھ ہوں۔ عمران خان کے ساتھ

میرا رشتہ محبت کا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میری تمام تر پیش گوئیاں ٹھیک ثابت ہوئیں، میں نے کہا تھا شہبا زشریف باہر چلا جائے گا ‘آصف زرداری رہا ہو جائے گا ۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہم نے کمزوری دکھائی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں محکمہ ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us