پاکستانی دل تھام لیں ، اس بار سردیاں کس قدر طویل ہونگی ، اعلان کر دیا گیا ، جان کر آپ بھی کہیں گے کہ پاکستان تو اب یورپ بنتا جا رہا ہے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی دیکھنے میں آئی ہے۔ بہت سے شہروں میں برفباری بھی پہلی دفعہ دیکھنے میں آئی،کئی شہروں میں بارشیں بھی ہوئیں جس وجہ سے سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہو گیا۔لاہور میں بھی اس بار شدید سردی پڑی۔ لاہور میں اس سال ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے ۔ موسم کی شدت نے پورے ملک کو

Advertisement

اپنے قبضے میں لیا ہوا ہےگذشتہ روز صبح لاہور میں ریکارڈ سردی دیکھی گئی ۔
کل صبح لاہور کا درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جس نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا لاہور میں اس سال کا سب سے کم درجہ حرارت آج دیکھا گیا جس کے بعد 85 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ پی ایم ڈی کی رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ لاہور میں اس سے قبل درجہ حرارت -2.2 سینٹی گریڈ پر گیا تھا جو کہ 85 سال پہلے گیا تھا۔ اس کے بعد لاہور میں ایسی کوئی شدید سردی کی لہر دیکھنے میں نہیں آئی۔پاکستان میں اس بار سردی کے دورانیے میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بار سردی کے وسط مارچ تک جانے کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق گلوبل وارمنگ کے اثرات پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔جس کی وجہ سے تیزی کے

ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔
پاکستان میں سردیوں کی آمد اور خاتمے میں تبدیلی نوٹ کی جا رہی ہے۔گلوبل وارمنگ کی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں سردیوں کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں دھند اور سردی کا راج برقرار رہے گا۔جب کے کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us