سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے،شیخ رشید احمد


لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے تین بار کہا کہ نوازشریف نہیں آرہے، نہیں آرہے، نہیں آرہے، بات ختم۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیٹی مریم نواز پاپا کو ملنے ابھی

نہیں جا سکتیں، شہباز شریف اور مریم کے خلاف نئے مضبوط کیسز کھلنے والے ہیں، ایسے میں شہبازشریف واپس آسکتے ہیں مگر نوازشریف کو اللہ حافظ ہے۔شیخ رشید نے آرمی ترمیمی ایکٹ میں تعاون پر اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔فواد چوہدری کی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید سے متعلق انہوں نے کہا کہ فواد نے جو کہا وہ کہہ سکتے ہیں، میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جانے کی افواہیں چل رہی ہیں، کچھ نہیں ہوگا، میں عمران خان کا ساتھی ہوں مگر پی ٹی آئی کارکن نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ہے، بجلی گیس نہیں لیکن ڈیڑھ سال اور دیدیں سب ٹھیک ہو جائے گا، فروری مارچ حکومت کے لیے مشکل

مہینے ہیں، پھر سب ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گا۔وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی جانب سے شو میں بوٹ لانے سے متعلق سوال پر وزیر ریلوے نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔اس موقع پر شیخ رشید نے لاہور گوجرانوالہ شٹل ٹرین فروری میں چلانے کا اعلان کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us